واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے سینئر قانون سازوں اور ان کے گواہوں نے کیپٹل ہل میں جمع ہوکر پاکستان سے ایک مرتبہ پھر سوال کیا کہ وہ امریکا کا دوست ہے یا دشمن۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی دہشت گردی ٗجوہری عدم پھیلاؤ، تجارت اور ایشاء پیسفک سے متعلق ذیلی کمیٹیوں نے مشترکہ طور پر اس سماعت میں شرکت کی جس کا مقصد اس بات کا تعین کرنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کس طرح ڈیل کرنا ہے جو امریکا کا ایک پرانا اتحادی ہے تاہم اب کانگریس کے بہت سے اراکین کو اس پر اعتماد نہیں رہا۔سماعت میں ایک ذیلی کمیٹی کے چیئرمین ری پبلکنز کے ٹیڈ پو بھی شریک تھے جنھوں نے پاکستان کے حوالے سے اپنی ناگواری چھپانے کی کبھی کوشش نہیں کی۔ٹیڈ پو نے اس موقع پر کہا کہ اس سماعت کا مقصد اراکین کو اس حوالے سے موقع فراہم کرنا ہے کہ وہ پاکستان کے دہشت گرد گروپوں سے دیرینہ تعلقات کے بارے میں مزید جانیں اورانھیں امریکا اور اسلام آباد کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کا موقع ملے۔افغانستان اور اقوام متحدہ میں امریکا کے سابق سفیر زالمے خالد زاد اْن 3 گواہوں میں شامل تھے جن سے کہا گیا کہ وہ قانون سازوں کو پاکستان اوراس کی پالیسیوں کے بارے میں وضاحت سے بتائیں۔دیگر 2 گواہان میں لانگ وار جرنل کے سینئر ایڈیٹر بل روگیو اور امیریکن یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ٹریشیا بیکن شامل تھے۔ایشیا اینڈ پیسفک کمیٹی کے سربراہ کانگریس مین میٹ سالمن کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد سے امریکا پاکستان پر اربوں ڈالرز خرچ کر چکا ہے اور 15 سال بعد بھی پاکستان کی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیاں دہشت گرد گروپوں سے رابطے میں ہیں اور خطے میں استحکام کیلئے نہایت معمولی کوشش کی گئی۔انھوں نے کہا کہ ہمیں امریکی مقاصد، امیدوں اور خطے کو دی جانے والی امداد کا قریبی جائزہ لینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اس سماعت میں ہم پاکستان سے متعلق اوباما انتظامیہ کی ناکام پالیسی پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ مستقبل کیلئے بہترین طریقے پر بحث کریں گے۔
پاکستان امریکہ کا دوست ہے یا دشمن ٗ امریکا کے سینئر قانون سازوں نے حیرت انگیز قدم اُٹھالیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری















































