جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

اہم اسلامی ملک کے صدر اور ان کے بھائی اشتہاری قرار، بڑی خبر آ گئی

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے صدر بشار الاسد اور ان کے بھائی ماہر الاسد سمیت اسدحکو مت کے کئی ارکان کے خلاف امریکا میں ایک خاتون صحافی اور فرانسیسی فوٹو گرافر کے قتل کے الزام میں مقدمہ کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ امریکی عدالت نے صدر اسد اور ان کے بھائی کو دْہرے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم قرار دیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق واشنگٹن کی ایک عدالت میں شامی صدر اور ان کے بھائی کے خلاف جاری مقدمہ کی کارروائی کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ بشارالاسد اور ماہر الاسد پر فروری 2012ء کو حمص میں امریکی صحافیہ میری کوِلون اور فرانسیسی فوٹو گرافر ریمی اوچلیک کے قتل کے میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار ’سنڈے ٹائمز‘ نے بھی اس مقدمہ کی تفصیلات شائع کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سنہ 2012ء میں حمص میں شام کے سرکاری فوجیوں نے دانستہ طور پر ایک راکٹ حملے میں صحافیہ میری کولوِن کو نشانہ بنایا جس کینتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی تھیں۔ اپنی ہلاکت سے قبل وہ شام میں جاری جنگ کی کوریج کے ساتھ ساتھ سماجی بہبود کی سرگرمیوں میں بھی مصروف رہ چکی ہیں۔مقتولہ کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ میری کولون اور دسیوں دوسرے عام شہریوں کو راکٹ حملوں میں دانستہ طور پر ہلاک کیا گیا تھا۔ اس لیے انہوں نے کولوِن کے قتل کے مقدمہ میں بشار الاسد اور ان کے بھائی ماہر الاسد کا نام بھی شامل کیا ہے۔ وہ دونوں اس لیے مقدمے کا حصہ بنے ہیں کیونکہ حمص میں بمباری اور راکٹ حملے ان کے حکم سے کیے گئے تھے۔ دونوں بھائیوں کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ کولمبیا کی عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔مقتولہ کی ہمشیرہ نے شامی صدر بشارالاسد اور فوج کے بریگیڈ 4 کے سربراہ بریگیڈیئر ماہر الاسد کے خلاف دائر مقدمہ میں موقف اختیار کیا ہے کہ دونوں بھائی کولوِن اور فرانسیسی فوٹو گرافر کے قتل میں بالواسطہ طور پر ملوث ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر اسد اور ان کے بھائی سمیت فوج کے سینیر حکام کو بھی معلوم تھا کہ وہ جس جگہ کو راکٹ حملے کا نشانہ بنا رہے ہیں وہاں پر غیرملکی صحافی بھی موجود ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…