جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

شمالی کوریا کی امریکہ کے دفاعی نظام کے خلاف دھمکی

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے میزائل کے جدید دفاعی نظام کی تعیناتی پر رضامندی کے اعلان کے بعد شمالی کوریا نے اس کے خلاف طبعی رد عمل کی دھمکی دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ اور جنوبی کوریا نے کہ اکہ ٹرمینل ہائی الٹی چیوڈ ایریا ڈیفنس (ٹی ایچ اے اے ڈی) نظام صرف پیانگ یانگ کی جانب سے خطرے کے جواب کے لیے ہوگا۔دوسری جانب شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا میں فوج کا ایک بیان سامنے آیا جس میں فوج کی جانب سے بے رحم جوابی کارروائی کی بات کہی گئی ۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے جب امریکہ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان پر پابندیاں عائد کیں تو پیانگ یانگ نے اسے جنگ کا کھلا اعلان قرار دیا۔ٹی ایچ اے اے ڈی نظام کے اعلان کے ایک دن بعد شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے دور ایک آبدوز سے ایک بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا تاہم جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ تجربہ ناکام رہابہر حال ابھی یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ دفاعی نظام کہاں تعینات کیا جائے گا اور اس کا کنٹرول کس کے پاس ہوگا۔شمالی کوریا کے آرٹیلیری بیورو کے بیان میں کہا گیا کہ جیسے ہی جنوبی کوریا میں ٹی ایچ اے اے ڈی نظام کی تعیناتی کے مقام کا پتہ چلے گا اس کا طبعی جواب دیا جائیگا جبکہ امریکہ اور جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے بڑھتے خطرات کے پیش نظر یہ ضروری ہے کیونکہ اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیوں کے باوجود پیانگ یانگ نے کئی میزائل کے تجربے کیے اور جنوری میں چوتھا جوہری تجربہ کیا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…