کا بل(آ ئی این پی) افغا نستان میں سینیئر امر یکی جنر ل جان نکو لسن نے کہا ہے کہ رواں سال افغان افواج کی ہلا کتوں میں غیر متو قع اضا فہ ر یکار ڈ کیا گیا ہے۔جا ن نکو لسن نے اتوار کو جنگ زدہ ملک افغا نستان میں افغان فو جیوں کی ہلا کتوں میں اضا فہ پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ 2015کی نسبت رواں سال بڑ ی تعداد میں افغان فو جی ہلاک ہو ئے ہیں جس کی بڑ ی وجہ طا لبان کی جا نب سے افغان فو جیوں کی چو کیوں کو نشا نہ بنا نا ہے۔انہوں نے کہاکہ رواں سالافغان افواج نے بہتر حکمت عملی کے ساتھ میدا ن جنگ میں کچھ کا میابیاں حا صل کی ہیں لیکن ان کی ہلا کتوں میں اضا فہ بھی ہو ا ہے،انہوں نے رواں سال ہلاک ہو نے والے افغان فو جیوں کی تعداد بتا نے سے گر یز کر تے ہو ئے کہا کہ طا لبان کی کاروا ئیاں نا قا بل بر داشت ہیں، افغان فو جیوں کی زیا دہ تر ہلا کتیں چو کیوں میں ہو رہیں ہیں جہاں فو جی د فا عی پو زیشن پر ہو تے ہیں، گز شتہ سال افغا نستان میں پا نچ ہزار فو جی ہلاک جبکہ چو دہ ہزار زخمی ہو ئے تھے،انہوں نے افغا ن فو جیوں کی ہلا کتوں میں اضا فے کے با و جود نئے نو جوا نوں کی فو ج میں بھر تی کے عمل کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ بہتر ین تر بیت فرا ہم کر تے ہو ئے ہلا کتوں میں اضا فے پر قا بوپا یا جا سکتا ہے،انہوں نے مز ید کہا کہ ملا اختر منصور کی ہلا کت کے بعد طا لبان گرو پس مشکلات کا شکار بھی ہیں کیو نکہ طا لبان کے نئے امیر ملا ہیبت اللہ طا لبان کو متحد ر کھنے میں نا کام ہو رہے ہیں۔