کابل(آئی این پی)افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیرمحمد حنیف اتمار نے کہا ہے کہ چین نے افغانستان کو دفاعی معاہدے کے تحت فوجی امداد فراہم کردی ہے،کابل کے فوجی ایئرپورٹ پر پیر کو ہونے والی تقریب میں افغانستان میں چین کے سفیر ژاؤ جن نے شرکت کی،چین کی جانب سے افغانستان کو فراہم کی جانے والی اشیاء میں فوجی گاڑیوں اوردیگر سازوسامان شامل ہے،فوجی امداد کے معاہدے پر دونوں ممالک کے مابین پیپلزلبریشن آرمی کے سینئر عہدیدار فانگ فین ہوئی کے دورہ افغانستان کے موقع پر دستخط کئے گئے تھے جس میں افغانستان کو70ملین ڈالرز کی امداد دینے کا منصوبہ شامل تھا۔