ریاض (آئی این پی)سعودی عرب میں عید کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج)پیر کو ہوگا، جبکہ سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق عید الفطر چھ جولائی بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔حکام کے مطابق سعودی رویت ہلال کمیٹی نے شہریوں سے چاند کے متعلق شہادتیں جمع کرانے کی اپیل کردی ہے۔ سعودی عرب میں تیس جون سے دس جولائی تک عید کی گیارہ چھٹیاں دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ قطرمیں تین جولائی سے گیارہ جولائی تک جبکہ بنگلہ دیش اور دبئی میں نو دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ادھر ترکی میں بھی نو دن اورعمان میں عید کی پانچ چھٹیوں کا اعلان کیا گیا۔