ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں طلاق کی شرح بڑھ گئی ہر گھنٹہ میں پانچ طلاقیں ہونے کا انکشاف ۔ عرب نیوز کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سعودی عرب میں شرح طلاق میں اضافہ ہو گیا ہے اور 20 فیصد طلاقیں موبائل فون کی جاسوسی کی وجہ سے ہو رہی ہیں سعودی عرب میں ایک چوتھائی شادیوں کا انجام طلاق پر ہی ہوتا ہے ۔ ہر گھنٹے میں پانچ طلاقیں جبکہ شرح طلاق کی یومیہ شرح 127 ہے اس حوالے سے مشیر رائل کورٹ شیخ عبداللہ کا کہنا ہے کہ اسلام میں جاسوسی کرنا حرام ہے ۔ جبکہ سعودی عرب میں شوہر اور بیوی ایک دوسرے کی فون پر جاسوسی کرتے ہیں جس کے سبب طلاق کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔