جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت ، ریپ کی شکار خاتون کے ساتھ سیلفی لینا مہنگا پڑ گیا

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون کے ساتھ سیلفی لینے پر نیشن کونسل آف وومن کی ایک اہلکار سمیا گجرار کو اپنے عہدے سے استعفی دینا پڑ گیا۔واٹس ایپ پر سامنے آنے والی سلیفیاں اس وقت لی گئی تھیں جب راجھستان کمیشن فار وومن کی ممبران ریپ کی نشانہ بننے والی خاتون سے بدھ کے روز ملاقات کر رہی تھیں۔اس خاتون نے رپورٹ دائر کی تھی کہ اس کے خاوند اور دو رشتہ داروں نے اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ جب کہ 51 ہزار روپے جہیز نہ دینے پر اس کے ماتھے اور ہاتھوں پر تضحیک آمیز چیزیں بنائیں۔سمیہ گجرار نے جو کہ اب مستعفی ہو چکی ہیں، مسکراتے ہوئے اس خاتون کے ساتھ سیلفی بنائی تھی۔تصاویر میں گجرار کے ہاتھ میں ٹیبلٹ دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ یہ بھی کہ کمیشن کی چئیر پرسن سمن شرما، ریپ کی شکار خاتون کا ہاتھ پکڑے دیکھی جا سکتی ہیں۔ شاید ایسا انھوں نے ان کے ہاتھ پر بنے تضحیک آمیز ٹیٹو دکھانے کے لیے کیا تھا۔ڈاکٹر ایس آر قریشی کا کہنا تھا کہ ریپ کا نشانہ بنانے والی خاتون سے سیلفی لینا اور وہ بپی مسکرا کر، بے حسی ہے اور اوپر سے اس عمل کا دفاع کرنا بھی۔گجرار نے اپنی صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خاتون کیمرے کے بارے میں جاننا چاہتی تھی اور سیلفی لینے کی وجہ یہ تھی کہ یہ خاتون ریلکس ہو جائے۔لیکن اس خاتون کے ساتھ لی گئی سلفیوں نے انڈیا میں سوشل میڈیا پر کہرام برپا کر دیا۔ خصوصا اس لیے بھی کیونکہ انڈیا میں ریپ کا شکار بننے والے لوگوں کی نشاندہی کرنا ممنوع ہے۔اس واقعے کے بعد احتجاج بڑھتے ہی مس گجرار نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا لیکن وہ پھر بھی سیلفی لینے کا دفاع کرتی رہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق انڈیا میں جنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 2012 میں دہلی میں ایک سٹوڈنٹ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعے سے شدید احتجاج اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے نئے قوانین بنانے کے مطالبات سامنے آئے تھے۔ سیلفی ود ریپ سروائر نامی ہیش ٹیگ کا استعمال کچھ لوگوں نے اس طرف توجہ دلانے کے لیے کیا کہ ریپ کا شکار خاتون کے ساتھ سیلفی لینا معاشرے میں موجود ایک بڑے مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…