پیرس(آئی این پی)یورپی یونین سے الگ ہونے کے بعد برطانیہ کی اشیاء چین میں سستی ہوجائیں گی کیونکہ برطانوی مصنوعات کو عالمی سطح پر سخت مقابلے کا سامنا ہوگا جب سے برطانیہ نے یورپی یونین سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے برطانوی پاؤنڈ کی قدر ڈالر کے مقابلے میں آٹھ فیصد کم ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔یہ بات چین کے ایک معروف تاجرجی ڈے ورلڈ وائڈ کے ڈائریکٹر ٹومی کیو نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ برطانیہ کے فیصلے سے ہماری کمپنی کے کاروبار پر کیا اثر پڑے گاتاہم یہ بات واضح ہے کہ چین میں برطانوی مصنوعات پہلے کی نسبت زیادہ سستی ہوجائیں گی۔