منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

استنبول ایئرپورٹ حملے کا منصوبہ کس نے بنایا،ترکی تفصیلات سامنے لے آیا

datetime 2  جولائی  2016 |

استنبول(این این آئی)ترکی نے دعویٰ کیا ہے کہ استنبول ایئرپورٹ پر حملے کا منصوبہ ساز چیچن علیحدگی پسند احمد شیتیوف تھا جو داعش کے ساتھ کام کرتا ہے،ترکی کے شہر استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر منگل کو تین خود کش دھماکوں میں بیالیس افراد ہلاک اور دو سو سے زائدزخمی ہوئے تھے۔امریکی میڈیا نے ترک پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ استنبول ایئرپورٹ حملوں کا منصوبہ ساز چیچن احمد شیتیوف تھا جو اب داعش کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے کام کرتا ہے۔ تاہم امریکی انٹیلی جنس حکام نے حملوں میں احمد شیتیوف کے ملوث ہونے کی تصدیق نہیں کی ۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق چیچنیا جنگ کیدوران شدید زخمی احمد شیتیوف سال دو ہزار میں روسی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں لگ گیا اور تشدد کے باعث اس کا بازو کٹ گیاتھا ۔تاہم وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوا اور انہوں نے دو ہزار تین میں اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ ا?سٹریا میں سیاسی پناہ حاصل کر لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…