منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

نیند کی کمی سے کون کون سی بیماریاں ہو سکتی ہیں؟جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 14  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک: کیا آپ اپنے بڑھتے جسمانی وزن سے پریشان ہے ؟ تو اس کا ملزم آپ کے کھانے کی عادات نہیں بلکہ آپ کی خراب نیند ہوسکتی ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ پینسلوانیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ایک رات کی خراب نیند بھی لوگوں کے اندر بہت زیادہ چربی والی غذاﺅں کا رجحان بڑھا دیتی ہے اور وہ زیادہ مقدار میں خوراک جسم کا حصہ بنانے لگتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیند کی کمی یا ناقص معیار لوگوں کے اندر موٹاپے کا سبب بننے والی خوراک کی رغبت بڑھا دیتا ہے اور وہ صحت بخش کھانوں کو ناپسند کرنے لگتے ہیں۔ اس تحقیق کے دوران 34 رضاکاروں کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ نکالا گیا ہے کہ نیند کی کمی لوگوں کو زیادہ خوراک جسم کا حصہ بنانے کی جانب لے جاتی ہے اور کھانے کا انتخاب بھی ایسا ہوتا ہے جو موٹاپے کا سبب بنتا ہے۔ اس سے پہلے ماضی میں سامنے آنے والی تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ نیند کی عادات اور جسمانی وزن میں اضافے کا باعث میٹابولک ہارمونز میں تبدیلیاں آنا ہے تاہم اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درحقیقت ہمارے دماغی نیٹ ورک میں آنے والی تبدیلیاں ہمیں وزن میں اضافہ کرنے والی خوراک کی جانب لے جاتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…