جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

سعودی عرب کا مسجد نبویؐ کیلئے زبردست منصوبہ کی منظوری دیدی

datetime 24  جون‬‮  2016 |

الریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مدینہ منورہ کے دورے کے دوران شہر نبی میں پانچ ارب ریال کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ ان منصوبوں کی منظوری کا مقصد شہریوں کو بہتر معاشی سروسز کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے زائرین مسجد نبوی کو کو مناسب سہولیات مہیا کرنا اور مدینہ کے باشندوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں ان کی مدد کرنا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں تعلیم اور صحت کی اسکیمیں بھی شامل ہیں۔ شاہ سلمان کی ہدایت کے مطابق مدینہ منورہ میں اسلامی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے 8 کروڑ 43 لاکھ ریال کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مدینہ منورہ میں 341 ملین ریال کی لاگت سے 45 بوائز اور گرلز اسکول قائم کیے جائیں گے۔
شاہ سلمان کی جانب سے منظور کردہ منصوبوں میں مدینہ منورہ میں آبی تحفظ کے منصوبے کے تحت 235 ملین ریال مالیت کا تین ملین مکعب میٹر پانی ذخیرہ کرنے کا پروجیکٹ بھی شامل ہے۔بجلی کی فراہمی کے لیے وسطی میں مدینہ منورہ میں ایک پاور اسٹیشن کے قیام کی منظوری کے ساتھ ساتھ البرکہ، الخندق اور البیداء کے مقامات کے لیے 15 الیکٹرک پاور اسٹیشنز کے قیام کی منظوری دی گئی ہے جس کے لیے 2475 ملین ریال مختص کیے گئے ہیں۔دیہی ترقی کے لیے ایک ارب ریال کی رقم مختص کی گئی ہے جو سیلاب سے تحفظ، سڑکوں، پبلک مقامات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر صرف کی جائے گی۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مدینہ منورہ میں 500 بستروں کی سہولت پر مشتمل 415 ملین ریال کی لاگت سے ایک بڑا اسپتال قائم کیے جانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…