واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکامیں دوسرفہرست صدارتی امیدوارٹرمپ اورہلیری کلنٹن کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے اوردونوں امیدوار ایک دوسرے پر وقفے وقفے سے زبانی حملے کررہے ہیں،ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ڈیموکریٹک حریف ہیلری کلنٹن پر جوابی حملہ کرتے ہوئے ان کی سیاست کو ’ذاتی مفاد اور چوری کی سیاست‘ قرار دے دیا،دوسری جانب ہیلری کلنٹن کا ٹرمپ کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں کہاہے کہ ٹرمپ کا ذاتی حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے پاس معقول جواب نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کلنٹن کی مہم منافقت کا دوسرا نام ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو امریکی صدارتی انتخابات کے لئے سب سے کرپٹ ترین امیدوار قرار دے دیا۔دوسری جانب ہیلری کلنٹن کا ٹرمپ کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں کہناتھا کہ ٹرمپ کا ذاتی حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے پاس معقول جواب نہیں ہے۔