تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی انٹیلیجنس حکام نے اب تک کے سب سے بڑا دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے جس کا ہدف دارالحکومت تہران اور ملک کے دیگر صوبے تھے۔ ایرانی ٹی وی کے مطابق ملک کی وزارت انٹیلیجنس کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات میں کہاگیا کہ فورسزنے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد قبضے میں لینے کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شامخانی نے بتایا کہ اس منصوبے کے مطابق رمضان کے مہینے میں دہشت گردانہ حملے کیے جانے تھے۔