لاہور(آئی این پی) معروف پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ و ہوسٹ جویریہ عباسی نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ایک دفعہ انھیں دبئی ائیرپورٹ پرگرفتار کر کے ہتھکڑیا ں پہنا دی گئی تھیں۔نجی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے جویریہ عباسی نے بتایا کہ ایک مرتبہ ایکسیڈنٹ کے بعد ان کی ٹانگ میں راڈ زڈلے ہوئے تھے اور وہ ایکسرے رپورٹ ساتھ رکھے بغیر ہی دبئی فلائی کر گئیں ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انکی صرف اتنی غلطی تھی کہ وہ اپنی ایکسرے رپورٹ سامان میں رکھنا بھول گئی تھیں ۔ پس وہ جیسے ہی دبئی کے ایئر پورٹ پر اتریں تو انھیں گرفتار کر کے ہتھکڑیاں لگا دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ سیکیورٹی والوں نے پوچھا کہ اندر کیا ہے جس پر میں نے بتایا کہ لوہے کی سلاخیں ڈلی ہوئی ہیں لیکن وہ نہ مانے اور کہا کہ نہیں کچھ اور ہے، آپ منشیات سمگل کر رہی ہیں جس پر میں نے ان سے کہا کہ بھائی میں کیا اپنی ٹانگ کاٹ کر اس میں منشیات رکھوں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ علی الصبح فلائٹ ہونے کے باعث ائیرپورٹ پر بہت زیادہ رش تھا اور وہاں موجود زیادہ تر لوگوں کاتعلق پاکستان سے تھا۔سب لوگ ائیرپورٹ پر ہونے والا تماشہ دیکھ رہے تھے اور جویریہ عباسی ہتھکڑیاں لگائے بیٹھی بے عزتی محسوس کررہی تھی