جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی پر مقدمہ درج ، جلاوطنی کیلئے کوششیں تیز ، وجہ بھی انتہائی شرمناک

datetime 19  جون‬‮  2016 |

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے سابقہ اداکارہ ممتا کلکرنی پر ایفیڈرین سمگلنگ کے الزام پر مقدمہ درج کر لیا گیا اور پولیس نے ملزمہ کا ریڈ وارنٹ حاصل کرنے کیلئے سی بی آئی سے رابطہ کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا کلکرنی پر2ہزار کروڑ مالیت کی ایفیڈرین سمگلنگ کے الزام پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیااور اب پولیس کی جانب سے اداکارہ کو کینیا سے ملک بدر کرنے کیلئے سی بی آئی سے ملزمہ کے نام کا ’’ریڈ کارنر نوٹس ‘‘جاری کرنے کیلئے رابطہ کیا جائیگا۔ ممتا کلکرنی پچھلے کئی سالوں سے اپنے خاوند اور بزنس پارٹنر کیساتھ کینیا میں رہائش پزید ہیں ٗ انکے بزنس پارٹنر بھی اس کیس میں نامزد ہیں ۔پولیس کمشنر پرامبیر سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے اس کیس میں ملوث ملزمان کی بیانا ت کی روشنی میں ممتا کلکرنی اور انکے بزنس پارٹنر کا نام شامل کیا اور اب انکے خلاف ریڈ کارنر نوٹس حاصل کرنے کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ مراکش اور کولمبیا کے ڈرگ ڈیلر بھی اس کیس میں ملوث ہیں اور امریکی ڈرگ انفورسمنٹ انتظامیہ نے کینیا کے ایک بین الاقوامی منشیا ت فروش عبداللہ کی تصویر بھی فراہم کی ہے ٗممتا کلکرنی اور انکے بزنس پارٹنر نے جنوری اور اپریل میں منشیات فروشی کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ میں بھی شمولیت کی تھی ۔پولیس کمشنر نے بتایا کہ اس میٹنگ کے بعد پولیس نے دس ملزمان کو گرفتار کیا اور مقامی عدالت میں انکے خلاف چارج شیٹ بھی پیش کی ٗکیس میں نامزد مزید سات ملزمان تاحال پولیس کے اینٹی نارکوٹکس سیل کو مطلوب ہیں ۔کمشنر نے کہا کہ کیس میں ملوث ملزمان نے انکشاف کیا تھا کہ ممتا کلکرنی اور انکے بزنس پارٹنر نے ایک میٹنگ منعقد کی تھی اور کچھ بزنس کلائنٹس کیساتھ کاروبار ی تفصیلات کا تبادلہ کیا تھا جس پر انکے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…