اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسلمانوں کے مقدس مقام پر مساجد میں اذان دینے پر پابندی

datetime 19  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی انتظامیہ نے مقبوضہ فلسطین کے 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہری ’’اللد‘‘ کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد فلسطینی شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ اسلامی تحریک کے ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیلی بلدیہ کی جانب سے مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کو نسل پرستانہ سازشوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دو روز قبل اللد شہر کی مقامی اسرائیلی حکومت نے شہر کی تمام مساجد کی انتظامیہ کو ایک نوٹس جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اذانوں کے لیے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نہ کریں ورنہ مساجد سے لاؤڈ اسپیکر اٹھا لیے جائیں گے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر پر دی جانے والی اذانوں کے نتیجے میں یہودی آباد کاروں کے آرام و سکون میں خلل پڑتا ہے۔ لہٰذا لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کی جا رہی ہے۔دوسری جانب اسلامی تحریک کے ارکان کنیسٹ مسعود غنایم، عبدالحکیم حاج یحییٰ اور طلب
ابو ھرار نے اپنے الگ الگ بیانات میں اللد شہر میں یہودی انتظامیہ کی طرف سے عاید کردہ پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عاید کرنا نسل پرستی کی بدترین شکل اور فلسطینیوں کے مکانات مسماری کی ظالمانہ پالیسیوں کا تسلسل ہے۔عرب ارکان کنیسٹ کا کہنا ہے کہ اللد بلدیہ کے سربراہ ایک معروف انتہا پسند اور نسل پرست شخصیت ہیں اور دانستہ طورپر ماہ صیام میں فلسطینی روزہ داروں کو ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ مذہبی آزادیوں پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…