ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کے ایکشن نے پریانکا چوپڑا کی چھٹی کرادی، ڈان فلم فرنچائز کے تیسرے پارٹ سے پریانکا چوپڑاآٹ کترینہ کیف ان ہو گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبول ترین فلم فرنچائز ڈان کے اگلے سیکوئیل میں سپر سٹار شاہ رخ خان کے مقابل اداکارہ کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی ۔ذرائع کے مطابق کترینہ کیف کو ڈان3میں روما کا کردار ان کے ایکشن کی وجہ سے دیا گیا ہے۔ واضح رہے اداکارہ کترینہ کیف کو آخری مرتبہ انکی رواں سال کے اوائل میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم فتور میں آدتیہ رائے کپور کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کرتے دیکھا گیا تھا