جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

افغان حکومت نے روس سے مددطلب کرلی

datetime 19  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی )افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کاروائیوں میں طالبان کے فرضی گورنر سمیت 28شدت پسند ہلاک جبکہ طالبان کے 2اہم کمانڈر وں سمیت 20زخمی ہوگئے ،سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرکے طالبان کی جیل سے 9قیدیوں کو بازیاب کرا لیا،دوسری جانب افغانستان نے ملکی دفاع اور سیکورٹی فورسز کی صلاحتوں میں اضافے کیلئے روس سے ہیلی کاپٹروں سمیت دیگر فوجی سازوسامان کی فراہمی کی درخواست کردی۔ہفتہ کو افغان میڈیا کے مطابق شمالی صوبہ بغلان میں افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں طالبان کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔افغان نیشنل آرمی کی 209ویں شاہین کور کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع دنڈے غوری کے علاقے سرخ کوتل میں آپریشن کیا گیا جس میں 21شدت پسند ہلاک اور 20دیگر زخمی ہوگئے ۔آپریشن میں سیکورٹی فورسز کو فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی ۔زخمی ہونے والوں میں طالبان کے 2اہم کمانڈر بھی شامل ہیں جن کی شناخت قاری بختیار اور ملا شاہ ولی کے نام سے ہوئی ہے ۔افغان سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 10دیسی ساختہ بم ڈیوائسز کو بھی ناکا رہ بنادیا۔ادھر ایک فضائی حملے میں طالبان کا جنوب مشرقی صوبہ غزنی کیلئے فرضی گورنر ہلاک ہوگیا۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملا قاسم اپنے دیگر ساتھیوں سمیت ضلع اب بند کے علاقے میں مارا گیا ۔تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ فضائی کاروائی افغان فورسز یا امریکہ کی طرف سے کی گئی ہے ۔جنوبی صوبہ ہلمند میں طالبان کی جیل سے 9قیدیوں کو بازیاب کرا لیا گیا ۔وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کو افغان آرمی کے ایک آپریشن کے دوران رہا کرایا گیا ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان فضائیہ نے کاروائی کے دوران طالبان کے کمانڈ اور کنٹرول سینٹر کو بھی تباہ کردیا ہے ۔کاروائی ضلع نہار سراج میں کی گئی جس میں 6شدت پسند بھی مارے گئے ۔دوسری جانب افغانستان نے ملکی دفاع اور سیکورٹی فورسز کی صلاحتوں میں اضافے کیلئے روس سے ہیلی کاپٹروں سمیت دیگر فوجی سازوسامان کی فراہمی کی درخواست کردی ۔افغانستان کی جانب سے یہ درخواست نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کے رواں ہفتے دورہ روس کے دوران کی گئی ہے ۔حکمت خلیل کرزئی کا کہنا ہے کہ ہم نے روس کی سلامتی کونسل سے دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے اورہیلی کاپٹروں کی فراہمی کی درخواست کی ہے ۔اس سے قبل افغان اور روسی دفاعی حکام نے مشترکہ طور پر بین الاقومی دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک فوجی تکنیکی تعاون کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…