ممبئی (این این آئی) پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ بھارت سے مجھے بے پناہ محبت اور عزت ملی ہے، پریانکا چوپڑا سے بے حد متاثر ہوں، لگتا ہے میرا اور پریانکا کا کیریئر بے حد ملتا ہے وہ امریکہ اور ہندوستان جبکہ میں پاکستان اور ہندوستان میں کام کررہی ہوں، ایک انٹرویو میں ماورا حسین نے کہا کہ بھارت میں مجھے بے حد محبت اور عزت ملی ہے، بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے بے حد متاثر ہوں ٹوئٹر پر پریانکا کی جانب سے میری تعریف کرنے پر بے حد خوشی ہوئی تھی مجھے لگتا ہے کہ میرا اور ان کا کیئریئر بے حد ملتا ہے وہ امریکہ اور ہندوستان جبکہ میں پاکستان اور بھارت میں کام کررہی ہوں ، انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں اپنی اگلی فلم کا آغاز کرنے سے قبل چھٹیوں پر جاؤنگی ، انہوں نے کہا کہ میں 20 دنوں کیلئے اپنی بہن کیساتھ یورپ جاؤنگی جس کے بعد سڈنی، آسٹریلیا کا چکر بھی لگاؤنگی جہاں میرے والدین عید گزارتے ہیں۔