ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی ہندوستانی فلموں کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا اپنی نئی آنیوالی فلم ’ڈیوی(ایل)‘ میں کام کرتی نظر آئینگی ، تمنا ان دنوں تین زبانوں میں بن رہی ڈراؤنی اور مزاحیہ فلم ڈیوی ایل میں کام کررہی ہیں فلم کی کاسٹ میں پربھو دیوا اور سونو سود بھی شامل ہیں ، فلم کو ایک ساتھ تامل، تیلگو اور ہندی زبانوں میں بنایا جارہا ہے۔ مزاحیہ فلم کے ڈراؤنے حصے کو ایسے انداز میں پیش کیا گیا ہے جو شائقین کو حیران کردیگا، فلم میں سونو سود بھی اداکاری کے جوہر دکھائینگے، فلم کے تیلگو حصے کو ابھنیتری کا نام دیا گیا ہے اور اس کی ہدایات وجے دے رہے ہیں ، دوسری جانب پروڈیوسر نے اس کے ہندی پارٹ کا نام ابھی ظاہر نہیں کیا ہے۔