ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ علیسہ خان کو ان کے بھائی اور ماں نے گھر سے بے دخل کر دیا۔ اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے ان کے بھائی اور ماں نے بوائے فرینڈ کے خلاف پولیس میں شکایت کرنے پر گھر سے نکال دیا جس نے ان کے رومانوی لمحات کی ویڈیو یوٹیوب پر ڈال دی تھی۔ شکایت کے بعد متنازع ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا۔علیسہ خان نے فلم ‘مائی ہزبینڈز وائف’ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ اگلی فلم ‘آئینہ’ میں عمران ہاشمی کے مقابل نظر آئیں گی۔بولی وڈ اداکارہ علیسہ خان دہلی کی گلیوں میں سوتی ہوئی پائی گئیں۔