جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

مصر کا لاپتہ طیارہ ، تحقیقاتی ایجنسی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

datetime 16  جون‬‮  2016 |

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کی تحقیقاتی ایجنسی نے کہاہے کہ گذشتہ ماہ لاپتہ ہونے والے ایجپٹ ایئر کے مسافر طیارے کا ملبہ بحیرہ روم سے مل گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جہاز کے ملبے کے اہم حصوں‘ کا پتہ لگایا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے گہرے سمندر میں تلاش میں مصروف بحری جہاز نے مسافر طیارہ کے ملبے کی ایک تصویر بھی بھجوائی ہے۔ایجپٹ ایئر کی پرواز ایم ایس 804 پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے یونان کے جزیرے کیرپاتھوس کے قریب لاپتہ ہوگئی تھی۔اس مسافر طیارے میں عملے کے ارکین سمیت 66 افراد سوار تھے۔ایئر بس 320 نے قاہرہ کو ایئر پورٹ پر 20 منٹ میں لینڈ کرنا تھا لیکن جہاز مصر اور یونان کے ریڈار پر سے اچانک غائب ہو گیا۔ پائلٹ کی جانب سے کوئی مدد بھی نہیں مانگی گئی۔رواں ماہ کے آغاز میں جہاز کی تلاش میں مصروف ٹیم کا کہنا تھا کہ ’بلیک بکس پہلا سگنل ملا ہے اور فلائٹ ریکاڈر‘ کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔ماہرین کو خدشہ تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والے مسافر جہاز کے ریکاڈر کے سگنلز 24 جون تک ختم ہو سکتے ہیں۔جہاز کے حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔مسافر جہاز کے حادثے میں دہشت گردی کا عنصر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا لیکن کسی بھی شدت پسند تنظیم نے تاحال اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انسانی غلطی یا تکنیکی خرابی بھی حادثے کی وجہ ہو سکتی ہے۔فلائٹ ڈیٹا سے پتہ چلا ہے کہ ریڈار پر سے لاپتہ ہونے سے چند منٹ قبل جہاز کی بجلی بند ہو گئی تھی۔یونان کے تفتشکاروں کے مطابق جہاز پہلے 90 ڈگری پر بائیں جانب اور پھر دائیں جانب 360 ڈگری پر گھوما۔جہاز کی بلندی 11 ہزار میٹر سے کم ہو کر 4600 میٹر ہوئی اور پھر جہاز تین ہزار میٹر کی بلندی پر آنے کے بعد لاپتہ ہو گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…