منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

کترینہ کیف کو اپنی محبت سے دوبارہ ملنے کا موقع مل گیا

datetime 15  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک وقت تھا بالی ووڈ میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی محبت کے ہر سو چرچے تھے اور پھر اس جوڑے کے درمیان دراڑیں پڑ گئیں جسے بھرنے کے لیے کترینہ نے بار ہا کوششیں کیں لیکن رنبیر نے اسے نظر انداز کردیا تاہم اب کترینہ کو اپنی محبت دوبارہ ملنے کا موقع مل گیا لیکن حقیقت میں نہیں بلکہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں، جس میں ہیرو ہوں گے رنبیر اور ان کی تیسری بیوی بنیں گی کترینہ کیف۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منا بھائی سیریز اورتھری ایڈیٹس جیسی فلموں کے خالق ’’راج کمار ہیرانی‘‘ سنجے دت کی زندگی پر فلم بنارہے ہیں ، فلم میں سنجو بابا کا کردارچاکلیٹی ہیرورنبیر کپور نبھائیں گے، فلم میں شامل دوسرے کرداروں کیلئے اداکاروں کا انتخاب جاری ہیاوررنبیر کپور کی سابق دوست کترینہ کیف کو بھی ایک اہم کردار کی پیشکش ہوئی ہے جس میں اداکارہ کھل نائیک کی تیسری موجودہ بیوی مانیتا کے روپ میں نظر آئیں گی۔کترینہ کیف نے ابھی اس کردار کو نبھانے کے لیے حامی نہیں پڑھی لیکن رپورٹس کے مطابق وہ اس کردار کو ادا کر نے کی خواہش رکھتی ہیں جس کے لیے انہوں نے اسکرپٹ پڑھنا بھی شروع کردیا ہے۔ اس بات کے قومی امکان ہیں کہ کترینہ یہ کردار قبول کرلیں گی کیونکہ اس طرح انہیں رنبیر کی بیوی بننے کا موقع جو مل جائے گا چاہے حقیقت میں نا سہی لیکن بڑی اسکرین پر ہی سہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…