ممبئی(آئی این پی)بمبئی فیملی کورٹ نے بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور دہلی کے کاروباری سنجے کپور کی طلاق کی عرضی کو منظوری دےدی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں اپریل میں اتفاق رائے سے شرطوں پر راضی ہونے سے پہلے دونوں کے درمیان طلاق اور بچوں کی پرورش سے منسلک مسائل پر کافی تنازعہ رہا تھا۔کرشمہ اور سنجے صبح اتفاق رائے نامہ داخل کیا۔اداکارہ نے مقامی پولیس تھانہ اور مجسٹریٹ کورٹ میں درج تمام مقدمات واپس لے لیے۔ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان بچوں کی پرورش کے حقوق اور مالی لین دین پر اتفاق ہو گیاہے۔سنجے کے وکیل امن ہنگورانی نے کہا کہ فیملی کورٹ نے دونوں کے درمیان سمجھوتہ اور رسمی طور پر طلاق کی عرضی کو قبول کر لیا ہے۔ جوڑے نے 2014میں عدالت میں اتفاق رائے سے طلاق کی درخواست دائر کی تھی. بعد میں دونوں کے درمیان مالی لین دین اور بچے سمائرا (11) اور کیان (06) کے پرورش امور پر تنازعہ گہرا ہوگیا تھا۔سنجے نے دسمبر میں قانونی طورپر علیحدگی کیلئے دوبارہ درخواست دائر کی۔کرشمہ نے بھی اپنے شوہر اور اس کی ماں کے خلاف ظلم و ستم کے معاملے والی عرضی درج کروائی۔قابل ذکر ہے کہ سنجے اور کرشمہ نے2003 میں شادی کی تھی، لیکن دونوں کے درمیان تعلقات عام نہیں رہے