لاہور(آئی این پی) نامورماڈلز اعظمیٰ خان اور ہما کی43سالہ والدہ افشاں بی بی تشدد کے بعد قتل جبکہ پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ماڈل ہماکے مطابق وہ اپنی والدہ کے ہمراہ لاہور کے علاقہ گارڈن ٹاؤن میں رہا ئش پذیرہیں اور میری والدہ کو شدید تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا ہے اور ہمیں جن لوگوں پر شک ہیں انکے بارے میں پو لیس کو آگاہ کر دیا ہے اور مقدمہ درج ہو چکا ہے اور اب ہمیں بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جا رہی ہیں دونوں ماڈلز نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف سے مطالبہ کیا ہے کہ انکی والدہ کے قاتلوں کو فوری گر فتار کیا جائے جبکہ ماڈلز ماڈل اعظمیٰ خان اور ہماکی والدہ کے قتل پر شوبز فنکاروں نے بھی حکومت سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔