ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے معروف دبنگ خان کی زندگی ان کے چاہنے والوں کیلئے ہمیشہ سوالیہ نشان بنی رہے گی ،کیونکہ ان کی زندگی سے متعلق خبریں ہر پل اپنا زاویہ بدلتی رہتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حال ہی میں میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ سلمان خان اپنی مبینہ گرل فرینڈ لو لیا وینچر کیلئے ممبئی میں ایک خوبصورت گھر کی تلاش میں ہیں۔تاہم سلمان نے اپنی تلاش روک دی ہے کیونکہ دونوں ایک ساتھ دبنگ خان کے گھر میں رہ رہے ہیں۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق رومانیہ کی خوبصورت ماڈل لولیا اپنے تمام دوستوں کو انسٹا گرام پر گڈ نائٹ تصاویر بھیج رہی ہیں ،جس میں سلمان خان کاخوبصورت اپارٹمنٹ واضح نظر آرہا ہے۔ان خبروں سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ سلمان کی مہربانیاں لولیا کیلئے وقت کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہیں ،یہ مہر بانیاں کب کسی رشتے کا روپ لے لیں اس کیلئے سلمان کے مداحوں کو انتظار کرنا پڑے گا۔