ممبئی (آئی این پی)پاکستانی گلوکار علی ظفر کو ایک مرتبہ پھر بالی وڈ کی نئی فلم واک اینڈ ٹاک میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ علی ظفر نئی آنے والی فلم میں بالی وڈ کے کنگ خان اور عالیہ بھٹ کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔بالی وڈ کی انگلش ونگلش فلم کی ہدایات کار گورے شیندے کی نئی آنے والی فلم واک اینڈ ٹاک میں لاکھوں دلوں کی دھڑکن عالیہ بھٹ شاہ رخ خان، چھنو بوائے اور ہینڈسم علی ظفر کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ عالیہ بھٹ کے ساتھ ہونگے اس فلم میں ادتیہ رائے کپور، کنال کپور اور انگت بھیدی، جبکہ فلم میں عالیہ بھٹ ایک فلم میکر کے روپ میں جلوہ گر ہونگی۔کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم کا میوزک لگ بھگ مکمل ہو چکا ہے، جبکہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ فلم رواں برس نومبر تک ریلز کر دی جائے گی۔