کٹھمنڈو (آئی این پی ) چین اور نیپال اب پہلی مرتبہ گی لانگ ( کیرونگ ) ۔راسو گادی سردی پوائنٹ جس نے عالمی ٹیلی کام سروس کے ساتھ اس ہمالیائی ملک کو منسلک کرنے کے لئے بھارت پر نیپال کے واحد انحصار کو ختم کردیا ہے کے ذریعے پہلی مرتبہ آپیٹکل فائبر نیٹ ورک کے ذریعے ملادیا گیا ہے ، سرکاری ملکیت نیپال ٹیلی کام ( این ٹی ) نے ہفتے کو اعلان کیا کہ اس کے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کو چین ٹیلی کام کارپوریشن لمٹیڈ کے ساتھ ملا دیا گیا ہے ۔این ٹی کے مشترکہ ترجمان دلی رام ادیکری نے شنہوا کو بتایا کہ کولیکشن قائم کر نے کے بعد ہم نے فنی پڑتا ل کی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ این ٹی بہت جلد ملائے گئے فائبر کا تجارتی استعمال شروع کر دے گا ، این ٹی نے ڈاڈن ڈسٹرکٹ کے گلچی اور رسوا ڈسٹرکٹ ڈمچی کے ذریعے دارالحکومت کٹھمنڈوسے راسو و گادھی تک آپٹیکل فائبر بچھائی ، اس طرح چینی فائبر نیٹ ورک کے ساتھ انٹر کونیکشن کی راہ ہموار ہو گئی۔ادیکری کے مطابق نیپال کو اب چین کے ذریعے ہانگ کانگ ڈیٹا سینٹر کے ساتھ براہ راست ملایا جا سکتا ہے جو کہ اس وقت ایشیاء میں عالمی ڈیٹا کے دو بڑے مراکز میں سے ایک ہے ۔ادیکری نے کہا کہ ہانگ کانگ ڈیٹا سینٹر سے ملانے کیلئے چینی روٹ کے استعمال سے کم فاصلے کی وجہ سے نیپال میں انٹر نیٹ سروسز کی کوالٹی بہتر بنانے میں مدد ملے گی ، دونوں ممالک کے درمیان آپٹیکل فائبر کے انٹر کونیکشن کے استعمال کیلئے این ٹی نے پہلے ہی راسو و گادی کو ضروری سامان فراہم کردیا ہے ۔دریں اثنا این ٹی نے کہا کہ اس نے مزید سرحد پار آپٹیکل فائبر رابطے کے لئے ایک اور چینی ٹیلی کام کمپنی چائنا یونی کام کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں ، نیپال اور چین وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے 20مارچ سے 27مارچ تک چین کے سرکاری دورے کے دوران علاقے کو بڑھانے پر متفق ہوئے تھے ۔