کراچی(این این آئی) امریکی جریدے فوربز کی100 با اثر خواتین کی فہرست میں 6 مسلمان خواتین نے بھی جگہ بنالی ہے۔سیاست ، کاروبار ،کھیل یا زندگی کا کوئی بھی شعبہ،خواتین ایک بار جو ارادہ کرلیں تو پیچھے نہیں ہٹتیں،امریکی جریدے فوربز نے ایسی ہی بااثر 100 خواتین کی فہرست جاری کی ہے،جس میں 6 مسلمان خواتین کے نام بھی شامل ہیں۔بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کا نام اس فہرست میں 26 ویں نمبر پر ہے۔متحدہ عرب امارات کی وزیرشیخا لبنا القسیمی 43 ویں اور سعودی عرب کی بزنس وومن لبنا ایس اولیانا اس فہرست میں 65 ویں پوزیشن پر فائز ہیں۔دبئی کی کاروباری خاتون راجا عیسی الگرج نے بھی اس فہرست میں جگہ بنائی ہے جن کا نمبر 91 واں ہے، ماریشس کی پہلی مسلمان خاتون صدر امینہ غریب فقیم 96 ویں جبکہ انڈونیشیا کی سابق وزیر خزانہ اور عالمی بینک کی ایم ڈی سری مولیانی اندرا وتیکا نمبر 37 واں ہے۔