لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)استاد راحت فتح علی خاں بھارتی اداکار سلمان خان کی دعوت پر بھارت پہنچ گئے جہاں وہ عیدالفطر پر ریلیز کی جانے والی بالی وڈ فلم سلطان کی تشہیری مہم میں حصہ لیں گے۔بھارت روانگی سے قبل میلوڈی کنگ راحت فتح علی خاں نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وہ سلمان خان کی خواہش پر دورہ بھارت پر جارہے ہیں جہاں وہ دوران فلم سلطان کی میوزک لانچنگ اور تشہیری مہم میں بھی حصہ لیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھارت میں قیام کے دوران کچھ نئے فلمی پراجیکٹس پر بھی کام کریں گے جن کی تفصیلات وہ عید الفطر کے موقع پر اے ا?ر وائی نیوز پر اینکر عمرشریف اور وسیم بادامی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں بتائیں گے۔واضح رہے کہ فلم سلطان میں اداکار سلمان خان اور انوشکا شرما پر فلمایا گیا گیت ‘‘جگ گھومیا ‘‘راحت فتح علی خاں کی ا?واز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جوفلم کی ریلیز سے قبل ہی میوزک اور فلمی حلقوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کررہا ہے۔