برسلز(این این آئی)یورپی یونین نے کہاہے کہ کمیشن کے صدر ڑاں کلود ینکر اگلے ہفتے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں کہاگیا کہ ینکر آئندہ جمعرات کو سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقدہ روسی اقتصادی کانفرنس سے خطاب کریں گے اور اسی کانفرنس میں روسی صدر بھی شرکت کریں گے۔ یورپی کمیشن کے صدر کے دفتر نے بھی اس کانفرنس کے موقع پر صدر پوٹن سے ہونے والی ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔ یوکرائنی علاقے کریمیا کے روس میں ادغام کے بعد ینکر پہلے اعلیٰ ترین یورپی لیڈر ہوں گے، جو روس کا دورہ کرینگے۔ یورپی یونین کے مطابق دونوں لیڈر دوطرفہ تعلقات پر بھی بات کر سکتے ہیں۔