بغداد(این این آئی) عراقی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگجو تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی فضائی حملوں میں زخمی ہو گئے ۔عراق کے ٹی وی نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے فضائی حملوں میں زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم امریکی اتحاد اور عراقی حکومت نے داعش کے سربراہ کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ابو بکر البغدادی پر فضائی حملوں کی خبریں میڈیا پر آتی رہی ہیں لیکن کبھی بھی اس کی تصدیق نہیں ہو سکی اور امریکی اتحادی افواaج کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔