ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں جو کچھ سوچا تھا اس سے بہت زیادہ حاصل کرلیا ہے ۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ ایک موقع تھا جب میں صرف ایک فلم میں کام کرنا چاہتی تھی اور اب مجھے یقین نہیں آتا کہ 11 سال مکمل ہوچکے ہیں اور اس دوران میں کئی بہترین لوگوں سے ملی اور بے حد اچھا کام کیا۔ اداکارہ نے اپنے کیرئیر کی شروعات ڈرامہ ’ہم پانچ‘ کے کردار ’ردھیکا‘ کیساتھ کی تھی جس کے بعد بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز اداکارہ نے 2005 کی فلم ’پرینیتی‘ سے کیا جس کے بعد اداکارہ نے ایک کے بعد ایک بہترین فلموں میں کام کرکے اپنی جگہ بنالی۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے اپنے کیرئیر میں بہترین مواقع موصول ہوئے جس کیلئے مجھے بے حد پزیرائی بھی حاصل ہوئی جس کیلء میں بے حد شکر گزار ہوں۔ ودیا کی حال ہی میں ریلیز فلم ’تین‘ پر شائقین کا ملا جھلا ردعمل سامنے آیا ہے وہ اس وقت اپنی کامیاب فلم ’کہانی‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔