لاہور( این این آئی)معروف پاکستانی اداکارہ پر شوہر کاتشدد،بات بڑھ گئی،اداکارہ نور اور انکے شوہر ولی حامد خان کے درمیان صلح کیلئے مشترکہ دوستوں نے کوششیں شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق ایک سال قبل نور اور ولی حامد خان نے خفیہ طور پر شادی کر لی تھی تاہم کچھ عرصہ بعد ہی دونوں میں اختلافات پیدا ہو گئے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اداکارہ نو ر نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے اوپر ہونے والے تشدد پر تھانہ ڈیفنس بی میں مقدمے کے اندراج کی درخواست بھی دے رکھی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ معاملات کو سلجھانے اور صلح کے لئے دونوں کے مشترکہ دوستوں نے کاوشیں شروع کر دی ہیں۔