کٹھمنڈو (آئی این پی)نیپال نے بڑا قدم اُٹھالیا،بھارت میں ہلچل،چین اور نیپال کے اعلیٰ فوجی حکام دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے رضا مند ہو گئے ہیں ، اس سلسلے میں یہاں چین کے ڈپٹی چیف آف دی جوائنٹ سٹاف ایڈمرل سن جیان گاؤ اور نیپال کی مسلح افواج کے چیف آف دی آرمی سٹاف راجندرا چیتری نے دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعلقات اور دیگر مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا ، نیپالی وفد نے اپنے یقین کا اظہار کیا ہے کہ اجلاس بہت پر امید رہا ، چین اور نیپال کی مسلح افواج کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے پر بات چیت کی گئی۔دریں اثنا ء چینی ایڈمرل سن جیان گاؤ نے نیپالی وزیر دفاع بہیم راول سے بھی ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں نے چین اور نیپال کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ نیپال کے چین کی جانب جھکاؤ کے بعد بھارت میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے نیپال کو تیل کی سپلائی روکنے کی وجہ سے نیپال اوربھارت میں کشیدگی بڑھ گئی تھی جس کے بعد چین نیپال کی مدد کے لئے آگے بڑھاتھا۔