پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانیہ کی یوریی یونین سے علیحدگی، سونے کی خرید و فروخت کرنیوالے ششدر

datetime 10  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ کی یوریی یونین سے علیحدگی، سونے کی خرید و فروخت کرنیوالے ششدر،لندن کے مے فیئر ڈسٹرکٹ میں قائم سونے کے ایک شو روم پکسلے شارپس میں سونے کے بارز اور سکّوں کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس کی وجہ ہے، برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کی صورت میں اپنا سرمایہ محفوظ رکھناہے،میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی عوام کی طرف سے سونے کی خرید میں یہ اضافہ دراصل رائے عامہ کے ان تازہ جائزوں کے بعد ہوا ہے، جن سے پتہ چلا ہے کہ یورپی یونین سے نکلنے کے لیے چلائی جانے والی مہم کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ شارپس پکسلی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر راس نورمن کے نے کہاکہ لگتا ہے کہ یہ بات اب لوگوں کے شعور میں بیٹھ گئی ہے کہ بریگزٹ اب اصل میں ممکن ہے۔ سونے کو ایڈوانس میں خریدا جا رہا ہے اور یہاں تک کہ فوری طور پر اس کی شپنگ بھی کرائی جا رہی ہے۔بریٹینیا کوائنز‘ کی طلب خاص طور پر بڑھی ہے کیونکہ قانونی کرنسی تصور کیے جانے والے یہ سکّے کیپیٹل گین ٹیکس سے بھی مستثنٰی ہیں۔ سونا فروخت کرنے والے دیگر اداروں کا بھی یہی کہنا تھاکہ اس دھات کی طلب میں پانچ سے 10 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ آن لائن سونا فروخت کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق رواں ماہ برطانیہ میں سونے کی طلب دیگر خطوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کی صورت میں ممکنہ طور پر پیدا ہونے والے معاشی خطرات سے بچنے کے لیے لوگ ایک گرام سونے سے لے کر، جس کی قیمت 50 پاؤنڈز ہے، ایک کلوگرام وزن کی گولڈ بار خرید سکتے ہیں، جس کی قیمت اٹھائیس ہزار پاؤنڈ ہے۔اگر برطانوی عوام یورپی یونین سے اخراج کا فیصلہ کرتے ہیں تو سونے کی طلب میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ روئٹرز کی طرف سے کرائے جانے والے ایک جائزے کے مطابق اگر برطانیہ یورپی یونین سے نکلتا ہے تو ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں نو فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…