نیو یارک(این این آئی)مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے غربت سے نمٹنے کے لیے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ مرغیاں پالو اور غربت مٹاو،غربت مٹانے کیلئے غریب ممالک کو ایک لاکھ چوزیدیں گے،جرمن ریڈیو کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے مرغیاں پال کر غربت مٹانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے ۔ بل گیٹس کا کہناتھا کہ غریب ممالک کو ایک لاکھ چوزے عطیہ کیے جائیں گے۔نیویارک شہر میں منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں پانچ ڈالر کا ایک چوزا فروخت ہوتا ہے جو غربت کے شکار خاندانوں کے سکول فیس اور کھانے کے اخراجات پورے کرکے انہیں غربت سے نکالنے میں معاون ہو سکتا ہے ۔یہ مرغیاں برکینا فاسو اور نائیجریا سمیت مغربی افریقی ممالک بھیجے جائیں گے جہاں اس وقت پانچ فیصد گھروں میں مرغیاں پالی جاتی ہیں اور اسے تیس فیصد تک بڑھا دیا جائیگا۔