جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

ماضی کی تمام باتیں پرانی ہو گئیں، مودی کے ساتھ وہ ہو گیا جس کا سوچا بھی نہ تھا

datetime 9  جون‬‮  2016 |

واشنگٹن (آئی این پی )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کے حالیہ دورے کے دوران اڑیسہ کے شہر کونارک کے700 سال پرانے سوریہ مندر کو 2 ہزار سال پرانا کہہ ڈالا جس کے بعد سوشل میڈیا پر مودی کا خوب مذاق اڑایا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جب بھی بیرونی دورے پر جاتے ہیں تو بھارت کی عزت خاک میں ملا آتے ہیں ۔امریکا کے حالیہ دورے میں انہوں نے اڑیسہ کے شہر کونارک کے 7 سو سال پرانے سوریہ مندر کو 2 ہزار سال پرانا کہہ ڈالا ۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر مودی کا خوب مذاق اڑایا گیا ۔بھارتی پردھان منتری ماضی میں بھی کافی بار اپنی تقاریر میں ایسی غلطیاں کر چکے ہیں ۔2013 میں مودی جی نے پاکستانی شہر ٹیکسلا کو بھارتی ریاست بہار کا حصہ بتایا تھا ۔2014 میں مودی نے 1885 میں قائم ہونے والی کانگریس پارٹی پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے 1857 میں جنگِ آزادی کو نظرانداز کر دیا تھا ۔2003 میں مودی نے تقسیم کے وقت 1 ڈالر کی قیمت ایک روپے کے برابر بتائی تھی جو کہ سراسر غلط ہے ۔ یو پی اے حکومت کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے نریندر مودی یہ بھول گئے تھے کہ اس وقت ایک روپے کی قیمت 30 سینٹ کے برابر تھی، اور اس وقت ایک روپیہ ایک پونڈ کے برابر تھا۔احمد آباد میں اکتوبر 2003 میں نریندر مودی نے کہا تھا کہ احمد آباد میونسپل میں خواتین کے ریزرویشن کی تجویز سردار ولبھ بھائی پٹیل نے 1919 میں پیش کی تھی۔ طویل مدت تک ریاست گجرات کے وزیر اعلی رہنے والے نریندر مودی کو یہ نہیں معلوم تھا کہ ولبھ بھائی پٹیل نے یہ تجویز 1926 میں رکھی تھی۔ نومبر 2003 میں بنگلور میں نریندر مودی نے کہا تھا کہ 15 اگست کے روز ملک کا وزیر اعظم لال قلعے کے دروازے سے قوم سے خطاب کرتا ہے۔سبھی کو معلوم ہے کہ یوم آزادی کے موقعے پر بھارت کا وزیراعظم لال قلعے کی فصیل پر کھڑا ہو کر خطاب کرتا ہے، نہ کہ دروازے پر۔ 2003 میں ممبئی میں نریندر مودی نے کہا تھا کہ 1960 سے لے کر اب تک ریاست مہاراشٹر میں 26 وزرائے اعلی گزرے ہیں۔ 2003 تک کل 17 رہنماں نے 26 بار وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…