پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

آئندہ مسلمانوں کو اس کام کیلئے کس چیز کے نمونے پیش کرنے ہونگے؟حکام کی سخت تنبیہہ

datetime 9  جون‬‮  2016 |

بیجنگ(این این آئی)مغربی چینی صوبے سنکیانگ کے ایغور مسلمانوں کو سفری دستاویزات کے اجرا کے لیے ڈی این اے نمونہ دینے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ مقامی حکام نے پہلے ہی مسلمانوں پر رمضان میں روزے رکھنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ان تازہ ترین احکامات میں کہا گیا ہے کہ سنکیانگ صوبے میں بسنے والے مسلمانوں کو سفری دستاویزات صرف اسی صورت میں جاری کی جائیں گی، جب وہ اپنے ڈی این اے کا نمونہ دیں گے۔مسلمانوں کا مقدس مہینہ رمضان سنکیانگ صوبے میں امن کے اعتبار سے خاصا حساس ہوتا ہے۔ بیجنگ حکومت الزام عائد کرتی ہے کہ اس مسلم اکثریتی صوبے میں ایغور نسل کے باشندے دہشت گردانہ واقعات میں ملوث رہے ہیں، جن میں حالیہ کچھ برسوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔تاہم اب حکام نے اس صوبے کے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ سفری دستاویزات کے لیے دی جانے والے درخواستوں کے ساتھ اپنے ڈی این اے کے نمونے، انگلیوں کے نشانات اور آواز کے نمونے بھی دیں گے۔ اس کے علاوہ ان باشندوں کو سہ جہتی تصاویر جمع کرنے کے لیے بھی کہا گیا ہے اور ان تمام دستاویزات اور نمونوں کے بعد کسی شخص کو پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اس علاقے کے رہنے والوں کو ہانگ کانگ اور مکاؤ جیسے چینی انتظامی علاقوں یا تائیوان جانے کے لیے پاسپورٹ کے علاوہ ایک علیحدہ اجازت نامہ بھی درکار ہو گا۔اس نئی پالیسی کا اطلاق ماہ رمضان سے کیا جا چکا ہے، جب کہ انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ چینی حکومت ملک کی اس مسلم اقلیت کے ساتھ غیرمساوی سلوک برت رہی ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ ان دستاویزات کے لیے متعلقہ نمونے جمع نہ کرانے پر پاسپورٹ کے حصول کے لیے دی جانے والی درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔اس سے قبل سنکیانگ کی حکومت نے اپنی ویب سائٹ پر کمیونسٹ پارٹی کے ارکان، حکومتی عہدیداروں، طلبہ اور کم عمر افراد کو روزہ نہ رکھنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ ویب سائٹ میں کہا گیا تھا کہ ماہ رمضان میں کھانے پینے سے متعلق دکانیں کسی صورت بند نہ ہوں۔ایغور مسلمانوں کا موقف ہے کہ چینی حکومت اپنی سخت پالیسیوں کے ذریعے مسلمانوں کی ثقافت اور مذہب پر اثر انداز ہونا چاہتی ہے اور یہ غیرمساوی سلوک انہیں پالیسیوں کا مظہر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…