نیویارک (این این آئی) لیجنڈ باکسر محمد علی کی تدفین لوئی ول کے تاریخی قبرستان میں جمعہ دس جون کو ہو گی ٗ تدفین میں شرکت کے لیے پندرہ ہزار ٹکٹ تقسیم کردئیے گئے۔باکسنگ کے بادشاہ محمد علی کی تدفین کیلئے تیاریاں پہلے سے ہی مکمل کر لی گئی ہیں۔ جمعہ کو اسپورٹس ارینا میں ہونے والے عوامی اجتماع کے لیے پندرہ ہزار ٹکٹ تقسیم کر دئیے گئے ہیں۔سیکڑوں افراد نے باکسنگ لیجنڈ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے طویل قطاروں میں لگ کر ٹکٹ خریدے۔ محمد علی کو لوئی ول کے تاریخی ’کیو ہل‘ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔تین سو ایکڑ اراضی پر پھیلے1848کے تاریخی قبرستان میں ایک لاکھ 35ہزار افراد دفن ہیں جن میں کے ایف سی کے بانی کرنل ہارلینڈ سینڈرز بھی شامل ہیں۔