واشنگٹن(آن لائن)عظیم باکسر محمد علی کا آخری دیدار کرنے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ نماز جنازہ میں وہی شرکت کر سکے گا جس کے پاس منتظمین کی جانب سے جاری کردہ پاس ہو گا۔ عالمی شہرت یافتہ محمد علی کی تدفین میں شرکت کیلئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان کے آبائی قصبے لوئز ویل پہنچ گئے۔ نمازہ جنازہ میں شرکت کیلئے پاس بانٹے گئے تھے جس کیلئے قطاروں میں لوگوں نے گھنٹوں انتظار کیا ۔ باکسر محمد علی کی نماز جنازہ جمعرات کو انکے آبائی قصبے ادا کی گئی جبکہ انہیں آج جمعہ کو سپر دخاک کیا جائے گا۔ آخری رسومات میں سابق صدر بل کلنٹن اور ہالی ووڈ اداکار وِل سمتھ سمیت متعدد مشہور شخصیات شرکت کریں گی ۔