بیجنگ (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اگر ہلیری کلنٹن صدارتی الیکشن جیت گئیں تو وہ ایک زبردست صدر ثابت ہوں گی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق بیجنگ سے ابوظہبی کے لیے روانہ ہوتے ہوئے جان کیری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات کہتے ہوئے دو بیٹیوں کے والد کے طور پر وہ فخر محسوس کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ہ صدر براک اوباما نے بھی حالیہ پرائمری انتخابات میں کامیابی پر ہلیری کلنٹن کو مبارک باد دی تھی۔