جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

دپیکا نے اشتہارات میں کام کا معاوضہ 8 کروڑ روپے مانگ لیا

datetime 9  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)دپیکا پڈوکون نے ہالی ووڈ میں انٹری کے بعد فلموں اور اشتہارات میں کام کے لیے اپنے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے۔ بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ایک برانڈ کی تشہیر میں 3 دن کام کا معاوضہ 8 کروڑ مانگ لیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کاشمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ اداکارہ بالی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی قسمت آزمائی کررہی ہیں جس کے بعد اب انہوں نے اپنے معاوضے میں یکدم اضافہ کردیا ہے جس پر تشہیری کمپنیوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون نے ہالی ووڈ میں انٹری کے بعد فلموں اور اشتہارات میں کام کے لیے اپنے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے جبکہ ایک برانڈ کی تشہیر کے لیے اداکارہ نے 3 دن کام کا معاوضہ 8 کروڑ روپے طلب کیا ہے جس کے بعد وہ سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی شخصیات شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی اورویرات کوہلی کے برابر آگئی ہیں تاہم دپیکا کے معاوضہ بڑھانے پرتشہیری کمپنی کی جانب سے پریشانی کا اظہار کیا گیا لیکن جلد ہی دونوں کے درمیان معاہدہ طے پانے کے امکانات ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا اشتہارات میں کام کرنے کا معاوضہ 3 کروڑوصول کرتی ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…