ممبئی (این این آئی)انڈسڑی میں رنویر سنگھ کی دپیکا کے لیے دیوانگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن دپیکا نے بھی کھل کر اس بارے میں بات نہیں کی تاہم رنویر کے ڈرائیور کے لیے وہ ضرور ’’بھابھی جی‘‘ بن گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ کوئی بھی ایسا موقع ہاتھ نہیں جانے دیتے جس سے ان کی دپیکا کے لیے دیوانگی کا اظہار نہ ہو ایسا ہی کچھ رنویر کے ملازمین بھی کرتے ہیں تاکہ صاحب جی کی خوشنودی حاصل کر سکیں۔ رنویر کے ملازمین عام طور پر دپیکا کو میم کہہ کر پکارتے ہیں اس سے دپیکا کے ان کے مالک کے گھر میں مقام کا اندازہ ہوتا ہے لیکن رنویر کا ڈرائیور تو ان سے بھی آگے نکل چکا ہے اوروہ دپیکا پڈوکون کو میم کے بجائے بھابی جی کہہ کر پکارتا ہے۔ ڈرائیور کی جانب سے بھابھی جی پکارے جانے پر دپیکا نے تو کسی قسم کے غصے یا ناگواری کا اظہار نہیں کیا لیکن اس سے اس بات کا تو اندازہ ہو گیا کہ رنویر اور دپیکا کے درمیان دوستی کہاں تک پہنچ چکی ہے۔