ابو ظہبی (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمرا متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابو ظہبی پہنچے جہاں انہوں نے امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آلنہیان سے ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں دونوں دوست ملکوں میں اسٹریٹیجک تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ملاقات کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر الشیخ طحنون بن زاید آلنہیان، وزیرخارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آلنہیان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔امریکی وزیرخارجہ اور اماراتی حکام کے درمیان بات چیت میں شام، عراق، یمن، لیبیا اور دیگر علاقائی اور عالمی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔بات چیت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کے فروغ اور عرب خطے میں دیر پاقیام امن کے لیے مساعی جاری رکھنے سے بی اتفاق کیا گیا۔