سنگاپور (آن لائن)سنگاپور میں اگلے سال سے سرکاری ملازمین کے دفتر کے کمپیوٹروں سے انٹر نیٹ کو کھولنے پر پابندی لگا دی جائے گی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق یہ اقدام انٹرٹیٹ کی سکیورٹی کے بارے میں بڑھتے ہوئے خطرات اور ای میلز کے ذریعے سرکاری دستاویزات کے لیک ہو جانے کے امکان کو ختم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین پر اپنی سرکاری ذمہ داریوں سے متعلق کسی معلومات کا ذکر اپنی ذاتی ای میلز میں کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔سنگاپور میں ان اطلاعات پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ اقدام سنگاپور کی ’سمارٹ نیشن ٹیکنالوجی‘ کی مہم کے بھی منافی ہوگا۔کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ حکومتی اقدام جس کا اطلاق سرکاری اساتذہ پر بھی ہوگا جن کا حساس نوعیت کی سرکاری معلومات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ان پر یہ پابندی بالکل جائزہ نہیں ہے۔آئی ڈی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سنگاپورحکومت مستقل بنیادوں پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سکیورٹی کا جائزہ لیتی رہتی ہے تاکہ آئی ٹی نیٹ ورک کو زیادہ محفوظ بنایا جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے ابتدا میں چند سرکاری ملازمین کے ورک سٹیشنوں یا کمپیوٹروں سے انٹرنیٹ تک رسائی کو علیحدہ کرنا شروع کر دیا ہے اور آئندہ ایک سال کے دوران ہم تبدریج باقی سرکاری کمپیوٹروں تک اس نظام کو وسعت دیں گے۔