مدینہ منورہ(اے پی پی) مسجد کی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت کے لیے اردو سمیت 12 زبانوں میں قرآن پاک کے تراجم کا اہتمام کیا ہے۔ دیگر زبانوں میں فرانسیسی، انڈونیشین، ترکی، چینی، صومالی، ملیباری، تھائی، ہسپانوی، بوسنیائی، البانوی اور ھوسا زبانوں میں بھی قرآن کریم کے تراجم موجود ہیں جن سے زائرین بھرپور استفادہ کررہے ہیں۔