تل ابیب،لندن(نیوزڈیسک)ایک ہی دن میں دو الگ ممالک میں یہودیوں پر بڑے حملے،متعددہلاک و زخمی ، تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے شہر تل ابیب میں نامعلوم افراد نے کمرشل ایریا میں اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 10افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب لندن میں اسرائیلی سفارتخانہ کے باہر کھڑی مشکوک گاڑی نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں ، فوری طورپر علاقے کو خالی کروالیاگیا جس کے بعد گاڑی میں دھماکہ خیز مواد ہونے کے خدشے کے پیش نظر اس کو تباہ کردیاگیا، پولیس کے قبل از وقت حفاظتی اقدامات کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تل ابیب میں ہونے والے حملے کے بعد اسرائیل میں شدید ردعمل پایاجارہاہے اور اس خدشے کا اظہار کیاجارہاہے کہ اسرائیل اس حملے کا بدلہ لینے کے لئے فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام علاقے پر حملے کرسکتاہے۔ علاقے میں اس حملے کے بعد شدید کشیدگی پھیل گئی ہے۔