لاس اینجلس (این این آئی)ہولی وڈ صوفی شاعر جلال الدین رومی کی زندگی پر ایک فلم بنائی جارہی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ہولی وڈ مصنف ڈیوڈ فرینزونی اور پروڈیوسر سٹیفن جوئل براؤن مل کر اس پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ یہ فلم مغربی سینما میں مسلمانوں کے بارے میں پائے جانے والے تاثر کو تبدیل کر دے گی۔لیکن ہر کسی کا ایسا ماننا نہیں ہے کہ فلم اپنے مقصد میں پوری اتر پائے گی، لیکن ایسا کیوں؟ہولی وڈ مصنف اور ہدایت کار اس سوانح حیات کے لیے ہولی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کو ’رومی‘ کے کردار جبکہ روبرٹ ڈاؤننگ جونئیر کو ’شمس آف تبریز‘ کے کردار کے لیے انتخاب کرنے پر غور کر رہے ہیں۔تاہم ٹوئٹر پر اس خیال کو زیادہ پسند نہیں کیا جارہا۔لوگوں نے دونوں ہولی وڈ اداکاروں کو یہ کردار ادا کرنے کے خیال پر تنقید کا نشانہ بنایا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ لیونارڈو ڈی کیپریو اور رابرٹ ڈاؤننگ ان کرداروں کو بخوبی انداز میں نہیں نبھا سکتے۔